Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: بہرائچ میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،5افراد ہلاک

لکھنؤ۔۔۔  اتر پردیش کے ضلع گونڈا کے رہنے والے 11افراد کار سے سیتا پور میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعدواپس آرہے تھے کہ لکھنؤ ،بہرائچ شاہراہ پر جھگیاگاؤں کے قریب کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں 5افراد ہلاک اور 6شدیدزخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا۔جرول روڈ کے انچارج انسپکٹر نوین مشرا نے بتایا کہ پنچنامہ کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بہرائچ روانہ کردی گئیں۔
مزید پڑھیں: - - - - -نیشنل تیراندازی مقابلے میں3گولڈ میڈل جیتنے والا لٹیرا گرفتار

شیئر: