Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے سائز کے ادارے’’تارکین فیس‘‘ سے مستثنیٰ

ریاض ۔۔۔وزارت محنت و سماجی بہبود نے 9اوراس سے کم ملازم والے چھوٹے سائز کے اداروں کو ’’تارکین فیس‘‘سے استثنیٰ دیدیا ۔ تواصل کے مطابق چھوٹے اداروں کو 4کارکنان کی فیس سے استثنیٰ حاصل ہو گا ۔ وزارت نے ٹوئٹر پر اپنے اکائونٹ میں یہ وضاحت مقامی شہری کے سوال کے جواب میں جاری کئے۔مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ کیا چھوٹے اداروں کو تارکین فیس سے استثنیٰ حاصل ہے یا نہیں ۔ وزارت نے جواب دیا کہ 9سے کم کارکن والے چھوٹے اداروں کو ایسی صورت میں 4کارکنان کی فیس سے استثنیٰ دیا جائیگاجس کا مالک ادارے کیلئے یکسو ہو۔

شیئر: