Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونان میں سعودی نوادر کی نمائش

دمام ۔۔۔کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر اور محکمہ سیاحت و قومی آثار نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے بینا کے عجائب گھر میں’’جزیرہ عرب میں تجارتی راستے اور مملکت کے شاندار نوادر ‘‘کی نمائش شروع کردی۔یونان کی وزیر ثقافت مرسینی زوبرا اور سعودی محکمہ سیاحت کے سربراہ احمد الخطیب نے نمائش کا افتتاح کیا ۔ سعودی آرامکو میں امور عامہ کے ڈائریکٹر جنرل فہد الضبیب نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ یہ نمائش دنیا کے 10ممالک میں ہوچکی ہے۔ 16سے زیادہ شہروں میں 50لاکھ سے زیادہ افراد سعودی نوادر دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔ کنگ عبدالعزیز کلچرل سینٹر’’اثراء‘‘آرامکو کے ماتحت ہے۔ نمائش میں 644سے زیادہ نوادر سجائے گئے ہیں۔ نمائش کا سلسلہ 25مئی 2019ء تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -نان بائی کیلئے لڑکی کے گانے کا وڈیو

شیئر: