Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حملوں کے بعد سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا

سعودی وزارتِ توانائی نے کہا ہے ’ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں کئی حملوں کا نشانہ بننے کے بعد ملک کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت توانائی نے جمعے کو ایک بیان میں بتایا کہ ’جمعرات کی صبح ہونے والے ان حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔‘
’’حملوں کے فوری بعد ہنگامی اور متعلقہ تکنیکی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا تاکہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر پائپ لائن کو محفوظ بنایا جا سکے اور اس کی حفاظت کا جائزہ لیا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پائپ لائن کی بندش احتیاطی تدبیر کے طور پر کی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید پیش رفت سے وقت کے ساتھ آگاہ کیا جائے گا۔‘
وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ ’رواں ہفتے کے آغاز میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی عرب کے علاقوں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تھا۔‘ 
ان حملوں کے باعث جنوبی علاقے کی تیل کی تنصیبات میں آتشزدگی کے کئی واقعات پیش آئے جس سے کچھ آپریشنز عارضی طور پر معطل ہوئے۔
یمن میں قانون حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحادی افواج نے سعودی عرب پر ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں خواتین اور بچوں سمیت 73 شہری زخمی ہوئے اور اس خطرے کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

شیئر: