Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں سعودی فلمی میلہ

دمام۔۔۔۔سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے دارالحکومت دمام میں سعودی فلمی میلہ شروع ہوگیا۔ سعودی فلم سازوںکیلئے ریڈ کارپٹ کا اہتمام کیا گیا۔میلے کے ڈائریکٹر احمد الملا نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ ہمیں 345 فلمی تخلیقات موصول ہوئیں ان میں  160فلمیںاور 154سیناریوشامل ہیں۔ الملا کا کہنا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔یہ پانچواں فلمی میلہ ہے۔ ہر سال اس کا دائرہ اور اس کا معیار بلندی کی طرف جارہا ہے ۔ ہمارا مقصد سعودی فلمی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور سعودی فلموں کا معیار بلند کرنا ہے اسی لئے ہر سال میلے میں پیش کی جانیوالی فلموں کے حوالے سے شرائط سخت کی جانے لگی ہیں۔فلمی میلہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سینٹر ’’اثراء ‘‘دمام میں منعقد کیا جارہا ہے۔ سب سے زیادہ سعودی فلمیں ’’اثراء ‘‘ہی نے تیار کی ہیں۔ اس نے گزشتہ2 برسوں کے دوران 18فلمیں بنائیں۔میلے میں سعودی فلمساز مختلف پروگرام کرینگے۔ سعودی اور خلیجی فلموں کو مالا مال کرنیوالی 2شخصیتوں ، لطفی زینی(سعودی ) اور مسعود امراللہ آل علی(اماراتی)کا اعزاز بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - -  -اماراتی ، اردنی اور فلسطینی پر جرمانہ !

شیئر: