Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیند اور بیداری قدرت کا تحفہ

لندن ۔۔۔ نیند اور بیداری دونوں قدرت نے انسان کو ودیعت کررکھی ہیں تاکہ وہ دن کے وقت کام بھی کرسکے اور رات کو سو کر آنےوالے دن کیلئے خود کو تیار کرسکے۔ یہ قدرت کا بہت بڑا تحفہ ہے ۔جیسے جیسے دنیا ترقی کرتی گئی اور انسان اپنی ضروریات کیلئے زیادہ مصروف رہنے لگا تو اسکے لئے نیند بھی مسئلہ بن گئی اور بیداری بھی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ کیفیت کوئی نئی نہیں ہے۔ مگر اب یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ نیند لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ بے خوابی میں کروڑوں افراد مبتلا ہوچکے ہیں۔ ممتاز ماہر نفسیات ڈاکٹر میگ ایرول نے یہ رپورٹ دیتے ہوئے کچھ ایسے نسخے بھی بتائے ہیں جن کی مدد سے اچھی اور صحت بخش نیند کی کمی کا شکار افراد بھی گہری اور پرسکون نیند کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ رپورٹ کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ ہم دن بھر میں جتنا کام کرسکتے ہیں ان تمام کاموں کو انجام دیدیناچاہئیے اور اگر ایسا ہوا تو رات میں پرسکون نیند ضرور آئیگی اور انسان دوسرے دن کیلئے خودکو زیادہ تیار کرسکے گا۔ مزاج میں شگفتگی آئیگی۔ صحت اچھی رہیگی اور نئے سرے سے کام میں لگ جانے کی لگن بھی بڑھے گی۔ ان ساری باتوں سے صحت بہتر ہوگی اور صحت بہتر ہوئی تو کارکردگی بھی لازما ًبڑھے گی۔
 

شیئر: