Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی معتمرین بدستور اول

مکہ مکرمہ ۔۔۔ وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ سال رواں کے عمرہ موسم کے آغاز سے لیکر 21مارچ 2019ءتک50لاکھ39 ہزار 885 عمرہ ویزے جاری کئے گئے۔ اب تک45لاکھ53ہزار427معتمر ارض مقدس آئے۔ ان میں 4 لاکھ72ہزار899ہنوز مملکت میں موجود ہیں جبکہ40 لاکھ80ہزار528عمرہ اور زیارت سے فارغ ہوکر اپنے اپنے وطن واپس چلے گئے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ امسال عمرہ موسم کے آغاز سے لیکر اب تک پاکستانی معتمر سرفہرست چل رہے ہیں۔ 10 لاکھ79ہزار229 پاکستانی عمرے پر آچکے ہیں۔ انڈونیشیا کے معتمر(7 لاکھ26ہزار924)کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ہندوستان کے معتمر (4 لاکھ52ہزار144) تیسرے نمبر پر ہیں۔ مصر چوتھے، یمن پانچویں، ترکی چھٹے ، ملائیشیا ساتویں، الجزائر 8ویں، عراق نویں اور اردن 10ویں نمبر پر ہے۔ 
 
 

شیئر: