Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی بھی غیر ملکی کو سفر سے نہیں روکا گیا، الکویتیہ

کویت ۔۔۔ کویت ایئرلائنز (الکویتیہ) نے بتایا ہے کہ کسی بھی عرب اور غیر عرب کو الکویتیہ کی کسی بھی پرواز پر سفر سے نہیں روکا گیا۔ الکویتیہ نے یہ وضاحتی بیان بعض ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والے اس دعوے کی تردید میں جاری کیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ بعض ممالک کے شہریوں کو الکویتیہ کی پروازوں پر سفر سے روکا گیا ہے۔اس حوالے سے الکویتیہ کے چیئرمین یوسف الجاسم کے نام سے یہ غلط بیان بھی منسوب کیا جارہا ہے کہ انہوںنے بعض ممالک کے مسافروں کو الکویتیہ پر سوار ہونے اور دیگر ممالک کی ایسی پروازو ںکو پہلے سے اجازت لئے بغیر کویت ایئرپورٹ پر اترنے سے روکا جائیگا جن پر مخصوص ممالک کے شہری سوار ہونگے۔
 

شیئر: