Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں پہلے میڈیکل ہیکٹن کا افتتاح

مکہ مکرمہ ۔۔۔ یہاں ایوان صنعت و تجارت میں مکہ میڈیکل ریسرچ ہیکٹن کی سرگرمیوں کا جمعہ کو آغاز ہوگیا۔ ام القری یونیورسٹی کے ماتحت میڈیکل ریسر چ اینڈ میڈیکل سائنس سینٹر نے اسکا اہتمام کیا ہے۔ اس میں 270ماہر خواتین و حضرات شریک ہیں۔ یہ سب اسکالر ہیں۔ طبی مسائل کے حل پیش کرنے والی اسمارٹ ایپلی کیشنز اور50سے زیادہ فارمولے پیش کررہے ہیں۔ مجلس انتظامیہ نے بتایا کہ مکہ میڈیکل ہیکٹن میں شرکت کیلئے بیرون ملک سے 180درخواستیں موصول ہوئیں۔سبق کے مطابق ان میں غیر ملکی ماہرین کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ مکہ مکرمہ ایوان تجارت کے مشیر سیکریٹری جنرل ماذن ابو طالب نے توجہ دلائی کہ خالص سائنسی بنیادوں اور معاشرے کی ضرورت کے تناظر ہی میں کامیاب فارمولوں کا انتخاب کیا جائیگا۔
 

شیئر: