Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں میں چینی کتابیں مقبول

ریاض ۔۔۔ ریاض میں کتابوں کے بین الاقوامی میلے میں بچے اور سعودی لڑکے چینی زبان سکھانے والی کتابیں بڑے پیمانے پر خرید رہے ہیں۔کتب میلے کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر نے ریاض اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ کے اس اعلان نے کہ ”چینی زبان“ سعودی عرب کے تمام اسکولوں اور جامعات میں پڑھائی جائیگی، پورے ملک میں چینی زبان سے دلچسپی پیدا کردی۔ نمائش میں چینی زبان سکھانے والی کتابوں کی طلب حد سے زیادہ بڑھی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں چینی زبان کی ادبی اور سیاسی کتابیں بھی طلب کی جارہی ہیں۔ 
 

شیئر: