ممبئی سے سنگا پور جانیوالے طیارےکی ہنگامی لینڈنگ؟

ممبئی۔۔۔ممبئی سے سنگا پور جانیوالے سنگا پور ایئر لائنز کےطیارے  میں اس وقت کھلبلی مچ گئی ۔جب  طیارہ ایس کیو 423 ممبئی سے پرواز کرگیا۔پروازکے تھوڑی دیر  بعد ایئر لائن کو فون موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ طیارہ میں بم رکھا گیا ہےاس کے بعد سنگا پور فضائیہ نے حصار میں لیکرطیارے کو چانگی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔امر اجالا کے مطابق  سیکیورٹی چیکنگ کے دوران افسران نے خاتون اور ایک بچے کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔سنگا پور ایئر لائنز نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ممبئی سے سنگا پور جانیوالے طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ۔ ایئر لائنز کے ترجمان نے کہا کہ طیارہ 26مارچ کو مقامی وقت کے مطابق  8بجے سنگاپور پہنچا جس میں 263مسافر سوار تھے۔مزید معلومات تحقیقات کے بعد جاری کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:- - - -  -خاتون نے 2بچوں کو تیسری منزل سے پھینک کر چھلانگ لگا دی

شیئر: