Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں فٹبال سپر لیگ کے انعقاد کا 10سالہ منصوبہ

اسلام آباد:صدر فاٹا اولمپکس اینڈ فٹبال فیڈریشن شاہد خان شنواری نے کہاہے کہ رواں سال اکتوبر میں پاکستان فٹبال سپر لیگ کا انعقاد کیا جائے گا ،ایونٹ 5 فرنچائز پر مشتمل ہو گا، سال کا منصوبہ ہے، 28 مارچ کو اسی ضمن میں پہلا نمائشی میچ آرگنائز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال سپر لیگ کا 5 فرنچائز پر مشتمل 10 سال کا پلان ہے ۔انہوں نے کہاکہ پلاٹینم کیٹیگری میں2،2 انٹرنیشنل کھلاڑی کھیلیں گے ۔ گولڈ کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑیوں کو رکھا جائےگا ،سلور کیٹیگری میں ایمرجنگ پلیئرز کو رکھا جائےگا۔ 28 مارچ کو پہلا نمائشی میچ آرگنائز کریں گے۔ جس کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ہوں گے ۔ حکومت اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ساتھ لیکر چلیں گے ان کے تعاون کے بغیر اس ایونٹ کو کامیاب نہیں بنا سکتے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اگر کوئی شکایات ہوئیں تو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو درخواست کی ہے کہ اس طرح کے ایونٹ کو سپورٹ کریں تا کہ اس کا فائدہ پاکستانی فٹبالرز کو ہو۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: