Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنین کی شکل بگاڑنے والی ادویہ سے انتباہ

ریاض ۔۔۔ سعودی ایف ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ روکیوٹن کوریکنی اور زیرکٹن دوائیں امید کے دوران قطعاً استعمال نہ کی جائیں۔ ان ادویہ کے استعمال سے جنین کی شکل بگڑ سکتی ہے۔ اگر ماں بننے والی کوئی خاتون ان دواﺅں میں سے کوئی ایک استعمال کررہی ہو تو پہلی فرصت میں اس سے چھٹکارا حاصل کرلے۔سبق کے مطابق سعودی ایف ڈی اے نے توجہ دلائی ہے کہ اگر حمل سے ایک ماہ قبل بھی کسی خاتون نے ایزوٹنون استعمال کی ہو تب بھی جنین کی شکل بگڑنے کے خطرات رہتے ہیں۔ان دواﺅں کے استعمال سے جنین ایک کان سے محروم ہوسکتا ہے۔سر کا حجم بڑھ سکتا ہے۔آنکھوں میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ دل اور اعصابی نظام پر بھی برے اثرات پڑ سکتے ہیں۔ اگر کسی خاتون نے ان میں سے کوئی دوا استعمال کی ہو تو پہلی فرصت میں ڈاکٹر سے رجوع کرلیا جائے۔
 

شیئر: