Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھارکھنڈ:19خصوصیات سے لیس اسمارٹ پولز کی تنصیب

رانچی۔۔۔جھارکھنڈ کے بڑے شہروں میں حکومت کی جانب سے مختلف مقامات پر اسمارٹ پول نصب کئے جائیں گے۔ہندوستان ویب سائٹ کے مطابق یہ 19قسم کی ڈیجیٹل اور جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں سے آراستہ ہونگے۔مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں نصب شدہ پولز کے طرز پر اسمارٹ پول آٹو میشن کے ذریعے اطلاعاتی تکنیک کارگر ہونگے۔ہر اسمارٹ پول میں الیکٹرک گاڑیاں چارج کرنے کیلئے پوائنٹس ہونگے ۔ اب سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرکے آپ چارج کرسکتے ہیں۔یہ سبھی پولز میں انوائرمینٹل سینسر سے آراستہ ہونگے جو علاقے میں پھیلنے والی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرسکیں گے۔یہ سینسر ہواء کی خاصیت اوردرجہ حرارت وغیرہ بھی ریکارڈ کرینگے۔ریاستی حکومت نے کہا کہ اسمارٹ پولز کی تنصیب کیلئے جلدصنعتکاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی جائیگی۔محکمہ ضلع ترقیات نے اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ضلع انتظامیہ کے ڈائریکٹر کو کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اسمارٹ پول میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے والے آلات نصب ہونگے۔ اس سے آس پاس کے علاقوں میں انٹر نیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔آن لائن کی سہولت فراہم کرنیوالے پولز پر اسٹریٹ لائٹس بھی نصب ہونگی۔

مزید پڑھیں:- - -  -جیٹ ایئرویز کے پائلٹوں کی اسٹیٹ بینک آف انڈیاسے واجبات ادا کرنےکی اپیل

شیئر: