Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ثاج“ قبل از اسلام مشرقی جزیرے کے تمدن کا مرکز

ریاض ۔۔۔ سعودی فرانسیسی ماہرین آثار قدیمہ کے سربراہ نے مسلسل 36ماہ کی کھدائی کے بعد اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ثاج کے مقام پر مشرقی جزیرہ عرب کا عظیم تمدن قائم تھا۔ یہاں مشرقی مملکت کے سب سے زیادہ آثار قدیمہ کے خزانے محفوظ ہیں۔ فرانسیسی ماہر آثار ڈاکٹر گرون رومر نے ریاض کے قومی عجائب گھر میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ثاج کے مقام پر کھدائیوں سے پتہ چلا کہ یہ ماقبل مسیح عظیم الشان تمدن کا مرکز تھا۔ بعداز مسیح بھی صدیوں تک تمدن کا مرکز رہا۔انہوں نے توجہ دلائی کہ ثاج کی کھدائیوں سے جزیرہ عرب کی تاریخ کے نئے ابواب منظر عام پر آئیں گے۔ ثاج الجبیل شہر سے 90کلو میٹر کے فاصلے پر مغرب میں واقع ہے۔ یہاں عظیم الشان قدیم شہر کے کھنڈر غیر معمولی شکل میں موجود ہیں۔
 

شیئر: