Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوڑھے سے پرس چھیننے والا نوجوان گرفتار

جدہ ۔۔۔ جنوبی جدہ کے ایک تجارتی مرکز میں ایک بزرگ اپنے پرس سے پیسے نکال کر دکاندار کو دے رہے تھے ۔ اچانک ایک نوجوان نے جھپٹا مار کر ان سے پرس چھینا اور فرار ہوگیا۔ موقع پر موجود گاہک اور دکاندار حیرت زدہ رہ گئے۔ مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ 80سالہ بزرگ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ نے سب لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ جدہ جیسے شہر میں اس قسم کی وارداتیں سب کےلئے حیرت کا باعث ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ حلیے کی بنیاد پر پولیس نے واردات کرنے والے کی نشاندہی کی اور بالاخر اسے تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔و اردات کرنے والا سعودی شہری ہے اور عمر کے چوتھے عشرے میں ہے۔ پولیس نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا کہ وہ اس قسم کے واقعات سے پریشان نہ ہوں۔ پولیس انکی حفاظت کیلئے موجود ہے اور اپنا کردارادا کرتی رہیگی۔
 

شیئر: