Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہفتے میں حرمین ٹرین کے 50 چکر

جدہ ۔۔۔ حرمین ایکسپریس ٹرین 3اپریل سے ہفتے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان 50چکر لگائے گی۔ رمضان المبارک کے دوران ان میں تدریجی طور پر اضافہ ہوگا۔ ماہ مبارک میں معتمرین اور زائرین کثیر تعداد میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روزے رکھنے اور عبادت کا اہتمام کرتے ہیں۔ ٹرین کے آپریشنل انچارج نے عکاظ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حرمین ٹرین دونوں شہروں کے درمیان اب تک 700سے زیادہ چکر لگاچکی ہے۔ 5اسٹیشنوں سے 3لاکھ سے زیادہ افراد کو سفر کی سہولت مہیا کرچکی ہے۔ حرمین ٹرین کا ریکارڈ ہے کہ وہ اب تک ایک منٹ بھی تاخیر کا شکار نہیں ہوئی۔
 

شیئر: