Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیروئن کے اسمگلر خالد خان کا سر قلم

مدینہ منورہ ۔۔۔ یہاں مقامی حکام نے ہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر پاکستانی شہری خالد خان کا سر قلم کرکے نشان عبرت بنادیا۔ اخبار 24کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ خان پر ہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام تھا۔ عدالت نے ثبوت مل جانے پر اسے نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنادی تھی جس کی توثیق ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی کردی تھی۔ شاہی فرمان کے اجراءپر مدینہ منورہ میں سزا دیدی گئی۔
 

شیئر: