Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیم ڈار پانچویں مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ میں امپائر ہوں گے

  لاہور:آئی سی سی کے انعام یافتہ اور ورلڈ کلاس پاکستانی امپائر علیم ڈار کرکٹ ورلڈ کپ میں 5ویں مرتبہ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ فی الحال ریٹائرمنٹ کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ۔ انہوں نے کہاہے کہ جب تک فٹ ہوں، ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔ آئی سی سی کے سابق امپائر ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کیلئے علیم ڈار صرف 3 میچ پیچھے ہیں۔علیم ڈار نے ایل سی سی اے میں شیڈول قومی ڈیف کرکٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کی۔ علیم ڈارکا مزید کہنا تھا انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میرا پانچواں عالمی کپ ہوگا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: