Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20 برس سے برسراقتدار الجزائری صدر مستعفی ہو جائینگے

  الجزائر ...الجزائر میں20 برس سے برسراقتدار صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے موجودہ آئینی مدت ختم ہونے سے قبل عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ 28 اپریل سے قبل عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ پیر کو سرکاری میڈیا سے نشر ہونے والے ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عبدالعزیز بوتفلیقہ مستعفی ہونے کے بعد بھی عبوری دور میں اہم فیصلوں میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ الجزائری صدر کی چوتھی مد ت صدارت 28 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔ عبدالعزیز بوتفلیقہ پہلی مرتبہ 1999ءمیں صدر منتخب ہوئے تھے۔ ہ 2013ء میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے عوام میں بہت کم نظر آئے تاہم اقتدار پر اپنی گرفت برقرار رکھی ہے۔
واضح رہے کہ صدر بوتفلیقہ کے پانچویں مرتبہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کیخلاف ملک بھر میں ا حتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ احتجاج کے شدت پکڑنے پر انہوں نے کا غذات نامزدگی واپس لینے اور 18 اپریل کو ہونےوالے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ صدر نے نورالدین بدوی کو نیا وزیراعظم نامزد کرکے کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی تھی۔گزشتہ روز27رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا۔
 

شیئر: