Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال کی دلدادہ سعودی خاتون کی شوہر کو پیشکش

ریاض۔۔ سعودی عرب میں فٹبال کی شوقین مرد ہی نہیں بلکہ بعض خواتین بھی جنون کی حد تک اس میں مبتلا ہیں ۔ نصر فٹبال ٹیم کی ایک سپورٹر سعاد جابر نے اپنے شوہر جو کہ " الھلالی " ٹیم کا  فین ہے نے اپنے شوہر کو ایسی پیشکش کی جس کی توقع خواتین سے نہیں کی جاسکتی۔ الھلال ٹیم کی شکت کے بعد جب نصر نے فٹبال میچ جیت کر الھلال کو سیریز سے باہر کر دیا تو خاتون نے اپنے شوہر کو پیشکش کی کہ اگرو ہ اپنی پسندیدہ ٹیم کو چھوڑ کر اسکی فیورٹ ٹیم " نصر " کو اپنا لے تو وہ اس کی نہ صرف دوسری شادی کرے گی بلکہ دلہن کی مہر ، شادی کے اخراجات اور فرنیشنڈ فلیٹ بھی تحفے میں دے گی ۔ اس فراخ دلانہ پیشکش میں یہ بھی شامل تھا کہ سعاد خود اپنے شوہر کا رشتہ مانگنے جہاں وہ بولے گا جائے گی ۔ 
سوشل میڈیا پر سعاد کی یہ پیشکش اس قدر مقبول ہوئی کہ نجی ٹی وی  چینل کے نمائندے  انکے گھر پہنچ گیا جہاں اس نے میاں بیوی کا انٹرویو کیا اور سعاد سے دریافت کیا کہ اس نے سوشل میڈیا پر جو دعوی کیا تھا وہ درست ہے یا غلط ؟ سعاد نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ میں اب بھی اپنے وعدے پر قائم ہو اگرنادر  ( شوہر ) میری شرط مان لے اور نصر ٹیم کو سپورٹ کرنے لگے تو میں خود اسکی شادی کرواں گی بلکہ تمام اخراجات میرے ذمہ ہو نگے ۔ سعاد کی اس پیشکش پر نادر نے مسکرا کر کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہی رہے گا کیونکہ وہ اول دن سے ہی اس کا فین ہے ۔ 

شیئر: