Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10لاکھ غیر ملکی مملکت سے چلے گئے، محکمہ شماریات

ریاض۔۔۔محکمہ شماریات نے اعلان کیا ہے کہ 2018ء کے دوران 10لاکھ غیر ملکی سعودی لیبر مارکیٹ سے نکل گئے۔
اخبار 24نے محکمہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ 2018ء کے اختتام پر سرکاری اور نجی اداروں میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد 94لاکھ 29ہزارریکارڈ کی گئی ۔ اس سے ایک سال قبل 2017ء کے اختتام پران کی تعداد ایک کروڑ 4لاکھ 17ہزار ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایک برس کے دوران سعودی لیبر مارکیٹ سے رخصت ہونیوالے غیر ملکی ملازمین کی تعداد 9لاکھ88ہزار رہی۔
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ2018ء کے اختتام پر سرکاری اور نجی اداروں میں سعودیوںکی مجموعی تعداد 31لاکھ 11ہزار رہی۔2017ء کے آخر میں ان کی مجموعی تعداد 31لاکھ 63ہزار تھی ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک برس کے دوران لیبر مارکیٹ سے 52ہزار سعودی ملازم نکل گئے ۔ 
2018ء کے اختتام پر ملازمت تلاش کرنیوالے سعودیوں کی تعداد 9لاکھ 70ہزار200ہو گئی ۔ اس سے ایک سال قبل ان کی تعداد 10لاکھ 86ہزار تھی ۔ 
واضح رہے کہ سعودی محکمہ شماریات لیبر مارکیٹ میں آنیوالی تبدیلیوں سے متعلق ہر 3ماہ پر خصوصی رپورٹ جاری کرتا ہے۔

شیئر: