Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارامکو سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی

دمام۔۔۔کریڈٹ کی درجہ بندی کرنیوالی ایجنسی فچ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ارامکو دنیا کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی ہے ۔ اسے ابوظبی قومی پٹرولیم کمپنی(ادنوک)اور رائل ڈچ شیل ، ٹوٹل اور بی بی  جیسی  بڑی آئل کمپنیوں پر برتری حاصل ہے ۔ یہ علاقائی اور بین الاقوامی تیل کمپنیوں سے زیادہ پٹرول پیدا کر رہے ہیں ۔ ارامکو نے 2018ء کے دوران 224ارب ڈالر کا منافع کمایا۔
کریڈٹ کی درجہ بندی میں نام رکھنے والی عالمی ایجنسی نے منافع کے حوالے سے ارامکو کو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی قرار دیا۔
ارامکو 227ارب بیرل تیل کے محفوظ ذخائر کی مالک ہے۔ ارامکو کے پاس257ارب بیرل کے ہائیڈرو کاربن ذخائرہیں۔
فچ اور موڈیز نے ارامکو کو زمرہ بندی کے تحت’’ +AA‘‘دیا ہے ۔ یہ سب سے بڑا درجہ ہے ۔ا ن دونوں کمپنیوں کو ارامکو نے 40برس قبل پہلی مرتبہ ریکارڈ چیک کرنے کی اجازت دی تھی ۔
’’فچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ارامکو سابک کے حصص کی قیمت نقد ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے ۔ بیشتر رقم نقد ہی ادا کر دی جائیگی ۔ 
سابک پوری دنیا میں کیمیکل تیار کرنیوالی چوتھی بڑی کمپنی ہے ۔اس کے حصص خریدنے پر ارامکو کی پوزیشن مزید مضبوط ہو جائیگی۔

شیئر: