Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ،فٹبال ریفری بھی خواتین ہونگی

جدہ ۔۔۔سعودی آرگنائزیشن فار سوشل اسپورٹس نے سعودی خواتین کو فٹبال میچ کی ریفری  بنانے کی تیاریاںشروع کر دیں۔سعودی عرب میں خواتین فٹبال ٹورنامنٹ ہونگے ۔ سعودی جامعات کی طالبات کے درمیان سالانہ فٹبال میچ ہونگے ۔تمام میچوںکی ریفری سعودی خواتین  ہوں گی۔
سعودی آرگنائزیشن نے فٹبال میچ ریفری خواتین تیاری کرنے کیلئے 3تربیتی پروگرام کا اعلان کیا ہے ۔ پہلا 2روزہ پروگرام جدہ میں مکمل ہو چکا ہے ۔ اس کا اہتمام کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی جدہ میں کیا گیا دوسرا تربیتی پروگرام جمعہ کو ریاض میں ہوا جبکہ تیسرا ہفتے کو دمام میں شروع ہو گا ۔ 
سعودی آرگنائزیشن فار سوشل اسپورٹس تربیتی پروگرام کی نگرانی کر رہی ہے۔ اردن کی انٹرنیشنل ریفری خاتون صابرین العبادی پروگرام کی سربراہ ہیں ۔ 

العبادی کو 2018ء کے دوران انٹرنیشنل ریفری ہونے کا اعزاز ملا تھا۔ انڈونیشیا میں فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران ریفری کے فرائض انجام کئے تھے۔ اردن میں کئی ریفری خواتین موجود ہیں ۔ یہ ایشیائی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچوں میں ریفری کے طور پر کام کر چکی ہیں ۔ 
2014ء کے دوران اٹلی میں فٹبال ٹیموں میں مقابلوں کے دوران اس وقت تنازع ہوا تھا جب مراکش کی سعیدہ سکافی کو ریفری کے طور پر مکمل حجاب کے ساتھ فیلڈ میں اتری تھیں ۔ 
خلیجی خواتین کے درمیان فٹبال کا مقابلہ امسال سعودی عرب کے مشرقی ریجن میںہوا ۔مملکت سمیت خلیجی ممالک کی 16ٹیمیں شامل تھیں ۔ میچوں کی کمنٹری پہلی مرتبہ سعودی خاتون ھیلہ الفراج نے کی تھی۔

شیئر: