Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان: حسنین اور جنید ان، عامر آوٹ

پاکستان نے اگلے ماہ کے آخر سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا اسکواڈ:

ورلڈ کپ کے لیے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق (اوپنر) فخر زمان (اوپنر) عابد علی (اوپنر) بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، شاداب خان (آل راؤنڈر)، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی،  جنید خان، محمد حسنین (فاسٹ بولر) عماد وسیم (آل راؤنڈر)، اور پر مشتمل ہے۔
انضمام نے کہا وورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم کے 11 کھلاڑی چیمپئیں ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ 
انہوں نے کہا آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیٹ فٹنس سے مشروط ہوگی۔
ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچز کھیلے گا۔  دورہ انگلینڈ کے لیے محمد عامر اور آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ 2019ء کا آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہوگا۔
کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا جبکہ روایتی حریف انڈیا کے ساتھ پاکستان کا مقابلہ 16 جون کو ہو گا۔

شیئر: