Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20، انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے  واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
انگلش ٹیم نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابراعظم نے کیا تاہم 16 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان آؤٹ ہو گئے۔ا مام الحق بھی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔2 کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اوروکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 103 رنز کی قیمتی شراکت قائم ہوئی۔
حارث سہیل 50 رنز بنا کرپویلین لوٹے۔ بابراعظم 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف 16 رنز بنا  سکے ۔ عماد وسیم 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 جب کہ کرن اور کرس جارڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز جیمز ونس اور بین ڈکٹ نے کیا تاہم 21 کے مجموعی اسکور پر ڈکٹ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 66 کے مجموعی اسکور پر گری جب ونس 36 رنز بناکر پویلین لوٹے،  جوئے روٹ اور این مورگن کی شاندار 
بیٹنگ کی بدولت انگلش ٹیم نے19.2  میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ 
گرین شرٹس کی جانب سے عماد وسیم، شاہین آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے محمد حسنین کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکے۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس واحد ٹی ٹوئنٹی کے بعد انگلینڈ کے خلاف  ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جو8مئی سے شروع ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو افتتاحی میچ سے ہوگا ۔قومی ٹیم ورلڈکپ تک لندن میں ہی قیام کرے گی۔

شیئر: