Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب:ابہا ایئرپورٹ پھر نشانے پر، ڈرون سے حملے کی کوشش ناکام

سعودی عرب نے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور خمیس مشیط پر جمعے کی صبح حوثیوں کا نیا حملہ ناکام بنا دیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے ابہا انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور خمیس مشیط پر حملے کے لیے پانچ ڈرون بھیجے تھے تاہم سعودی فضائیہ نے بروقت کارروائی کرکے انہیں مار گرایا۔
ترجمان نے بتایا کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ معمول کے مطابق کھلا ہوا ہے اور پروازوں میں کسی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو رہی۔

اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ​ابہا ایئرپورٹ معمول کے مطابق کھلا ہے۔(تصویر:اے ایف پی) ​
اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ​ابہا ایئرپورٹ معمول کے مطابق کھلا ہے۔(تصویر:اے ایف پی) ​

 ترکی المالکی نے کہا کہ شہری تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے حوثیوں کی مایوسی کو ظاہر کر رہے ہیں، بار بار حملوں کے باوجود انہیں کسی طرح کی کوئی کامیابی نہیں مل رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی انسانی قانون اور عالمی روایات کے منافی ہیں۔
واضح رہے بدھ کو یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تین خواتین سمیت 26 افراد زخمی ہو ئے۔

سعودی خبررساں ایجنسی نے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا تھا کہ میزائل حملے سے ہوائی اڈے کے ڈیپارچر لاؤنج کا ایک حصہ متاثر ہوا تھا۔
حوثی باغیوں کے میڈیا نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابہا ایئرپورٹ پر ’کروز‘ میزائل سے حملہ کیا گیا جو عین نشانے پر لگا۔
سعودی عرب کا سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط
 اقوام متحدہ میں تعینات سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے سلامتی کونسل کے سربراہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں کو سبق سکھانے اور ابہا ایئرپورٹ پر حملے کے ذمہ دار عناصر کے احتساب کیلئے جلد اقدامات کرے گا۔

بدھ کو حوثی باغیوں نے ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔(تصویر: اے ایف پی)
بدھ کو حوثی باغیوں نے ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔(تصویر: اے ایف پی)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق المعلمی نے اپنے خط میں کہا کہ حوثیوں نے ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ 
 

شیئر: