Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فادرز ڈے پر میچ: صرف سوشل میڈیا پر جنگ

یہ دوسرا موقع ہے جب روایتی حریف پاکستان اور انڈیا فادرز ڈے پر ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ تصویر اے ایف پی
اس سال دنیا کے بیشتر ممالک میں 16 جون کو فادرز ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا اصل مقصد والد کو خراج تحسین پیش کرنا ہوتا ہے۔ اس دن کہیں تقریبات تو کہیں والد کو گفٹ اور میسجز بھیجے جاتے ہیں مگر اس بار تو ایسا لگ رہا ہے جیسے ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملنے والا۔
کیونکہ اس بار روایتی حریف پاکستان اور انڈیا فادرز ڈے پر ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب انڈیا اور پاکستان کرکٹ کے میدان میں فادرز ڈے کے موقع پر آمنے سامنے ہیں۔ اس سے پہلے چمپئین ٹرافی کے فائنل میں بھی دونوں ٹیمیں فادرز ڈے پر ہی ٹکرائی تھیں اور پاکستان نے انڈٰیا کی ٹیم کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔
جب 2017 کے چمپئین ٹرافی کے فائنل میں دونوں ٹیمیں فادرز ڈے پر ٹکرائیں تو اس میچ سے پہلے انڈیا کے گانے موقع موقع کو انڈیا میں خوب پذیرائی ملی تھی مگر چمپئین ٹرافی میں پاکستان نے میچ جیت کر نہ صرف انڈین فینز کے آرمانوں پر پانی پھیرا تھا  بلکہ موقع موقع گانا گانے والے کا دل بھی بری طرح توڑ دیا تھا۔
پاک انڈیا کے آج کے میچ کو لے کر سوشل میڈیا پرتو جیسے جنگ جاری ہے۔
اسامہ امجد نامی سوشل میڈیا صارف نے چیمپئین ٹرافی کے فائنل کو یاد کرواتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے جس میں ایک بچے کے رونے کی تصویر ہے اور انکا کہنا ہے کہ انڈیا کو اس بات کا احساس ہو گا کہ پاک انڈیا ٹاکرا ایک مرتبہ پھر فادرز ڈے کے موقع پر ہے۔

بات کی جائے ریکارڈ کی تو پاکستان نے اب تک کھیلے گئے 131 ون ڈے میچز میں 74 میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے اس بات کو  مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی شائقین انڈین فینز کو اپنے ’باپ‘ ہونے کا یقین دلا رہے ہیں بارڈرکے دوسری طرف دیکھیں تو وہاں کے صارفین اب تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہونے کو جواز بنا کر اپنے ’باپ‘ ہونے کا تبصرہ کر رہے ہیں۔ مگر یہ بات بھی اہم ہے کہ اس سے پہلے چمپئین ٹرافی میں بھی پاکستان نے پہلی مرتبہ انڈیا کو فادرز ڈے پر ہی ہرا کر ٹرافی پاکستان لائی تھی۔
ایک اورٹویٹر صارف سعد جمیل نے اپنے ٹویٹر میں کہا ہے کہ انڈیا فادرز ڈے پر پاکستان کو کبھی شکست نہیں دے سکا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ہائی وولٹیج میچ میں کون سی ٹیم کس کو زیر کرے گی کیونکہ جس ملک کی ٹیم بھی جیتے گی اس ملک کےسوشل میڈیا صارفین فادرز ڈے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ہارنے والی ٹیم اور اس کے حامیوں کو چھیڑیں گے۔

شیئر: