Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری چینلز کے خلاف لندن کی عدالت کا سعودی کمپنی کے حق میں فیصلہ 

لندن کی عدالت نے قطری چینلز بی این اسپورٹس کے خلاف سعودی کمپنی سیلیوژن کے حق میں فیصلہ دیدیا۔اس کے بموجب قطری چینل 30ملین ریال سے زیادہ کا ہرجانہ سعودی کمپنی کو ادا کرے گا۔
الشرق الاوسط کے مطابق قطری اسپورٹس چینلز کو سعودی مارکیٹ میں بھاری قانونی خلاف ورزیوں کے ارتکاب کے باعث پے درپے قانونی مات ہورہی ہے۔
بی این اسپورٹس نے ہر قیمت پر کمانے کیلئے دھڑا دھڑ غلطیاں کی ہیں۔ اس نے نہ صرف یہ کہ اپنے پروگراموں کی تقسیم کے معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں بلکہ مقررہ قوانین سے بھی تجاوز کیا ہے۔
یاد رہے کہ فرانس کی ایک عدالت نے چند ہفتے قبل عرب سیٹ کے حق میں قطری اسپورٹس چینل کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔اس سے قطری نیٹ ورک کے ان تمام دعوﺅں کا دھڑن تختہ ہوگیا جو وہ عرب اور بین الاقوامی رائے عامہ میں پھیلاتا رہا تھا۔
بی این اسپورٹس چینل کو متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔مثلاً سعودی چینل سے اس کا اختلاف ہوگیا تھا۔ جس پر قانونی کمیٹی نے قطری چینلزکا لائسنس منسوخ کردیا تھا۔ اس پر 10ملین ریال کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا ۔ علاوہ ازیں اسے مسابقت کے قانون کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ملنے والا منافع سعودی چینلز کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بی این اسپورٹس قطری چینلز کے خلاف کئی عرب اور بین الاقوامی دارالحکومتوں میں عدالتی فیصلے صادر ہوچکے ہیں۔ عدالتیں قطری گروپ ، اسکی مجلس انتظامیہ اور ایگزیکٹیو چیئرمین پر بدعنوانی نیز فرانس اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک میں رشوت میں ملوث ہونے پر پوچھ گچھ کرچکی ہیں۔
 

شیئر: