Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر قطر واک آؤٹ کیوں کر گئے؟

تیونس ۔۔امیر قطرتمیم بن حمد آل ثانی نے اتوار کو تیونس میں  30ویں عرب سربراہ کانفرنس سے واک آئوٹ کر گئے۔وہ کانفرنس سے خطاب کئے بغیر ہی اچانک  کانفرنس سے نکلے اور ائیرپورٹ پہنچ گئے۔
ٍ عرب قائدین نے سربراہ کانفرنس کے بائیکاٹ پر امیر قطر پر نکتہ چینی کی ۔ امیر قطر کے قریبی حلقوں نے العربیہ چینل کو بتایا کہ کئی عرب قائدین نے ترکی پر نکتہ چینی کی تھی امیر قطر اس پر احتجاج کیا۔
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے توجہ دلائی تھی کہ کئی عرب ممالک کے عوام دہشتگردی سے دوچار ہیں ۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق عربوں کو جدید تاریخ میں انتہائی گھنائونے چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ عربوں کی قومی سلامتی ترکی اور ایران کی دخل اندازیوں کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہیں ۔ 
سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا تھا کہ عرب ممالک میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت ناقابل برداشت ہے ۔ دخل دینے والے قدیم شہنشاہیت کی بحالی کا تاثر دے رہے ہیں ۔ 
دوحہ سے ابھی تک کانفرنس کے بائیکاٹ کی بابت کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا۔

شیئر: