Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج و عمرہ ائیرپورٹ قائم کرنے کا فیصلہ ، زمین مختص 

سعودی عرب نے حج و عمرہ ائیرپورٹ قائم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے الفیصلہ پروجیکٹ کے تحت حج و عمرہ ائیرپورٹ کیلئے زمین مختص کر دی ۔
الفیصلیہ پروجیکٹ مقدس شہر کا ایکسٹینشن ہو گا ۔ نیا ائیرپورٹ محکمہ شہری ہوابازی کے تعاون سے تیار کیا جائے گا ۔ یہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ماتحت ہوگا ۔سبق نیوز ویب کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ نے بتایا کہ حج و عمرہ ائیرپورٹ سے زائرین حرم کو غیر معمولی سہولتیں ملیں گی۔
الفیصلیہ پروجیکٹ کیا ہے؟
الفیصلیہ سٹی مکہ مکرمہ ریجن کا عظیم الشان ترقیاتی منصوبہ ہے۔ خالد الفیصل نے پہلی مرتبہ اس کا اعلان جولائی 2017ء میں کیا تھا۔
 گونر مکہ مکرمہ خالد الفیصل نے بتایا کہ الفیصلیہ پروجیکٹ میں سرکاری دفاتر تعمیر ہوں گے ۔جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال ہو گی۔یہ ایک طرح سے مکہ مکرمہ اسمارٹ سٹی کی بنیاد ثابت ہو گا ۔ 

یہ 2354مربع میٹرکے رقبے میں قائم ہو گا۔7مرحلوں میں مکمل کیا جائیگا ۔آغاز 2019ء اور مکمل 2050ء میں ہو گا ۔ اس منصوبے کے تحت کمرشل پورٹ ، پرآسائش جہازوں کی بندرگاہ ، کمرشل زون ، سیاحتی مراکز اور ایک رہائشی محلہ بھی بسایا جائیگا۔شہر کے اندر سٹی ٹرانسپورٹ کا خصوصی بندوبست ہو گا۔
خالد الفیصل نے الفیصلیہ پروجیکٹ کیلئے تعاون کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کہا کہ خوش آئند امر یہ ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس پروجیکٹ کو الفیصلیہ کا نام دیا ۔ خالد الفیصل نے سعودی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو اس منصوبے پر عملدرآمد میں حصہ لینے کی پیشکش کی ۔
گورنر مکہ خالد الفیصل اور وزیر خزانہ محمد الجدعان نے الفیصلیہ پروجیکٹ کے دائرے میں واقع ریاستی زمینوں سے فائدہ اٹھانے کے معاہدے پر دستخط کئے۔ الفیصلیہ پروجیکٹ کے تمام نقشے تیار ہو چکے ہیں۔جلد عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔
الفیصلیہ پروجیکٹ کے تحت سعودی وژن 2030ء کے مطابق شمسی توانائی کا منصوبہ بھی روبہ عمل لایا جائے گا۔ اس سے مکہ مکرمہ ریجن میں 3لاکھ 40ہزار مکانات کو بجلی فراہم ہو گی۔الفیصلیہ پروجیکٹ ماحول دوست توانائی فراہم کرے گا۔زائرین کی تعداداور مقامی آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث بجلی کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے ۔الفیصلیہ شمسی توانائی پروجیکٹ سے یہ طلب پوری ہو گی۔
سعودی وزارت توانائی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تعاون سے الفیصلیہ شمسی توانائی پروجیکٹ نافذ کرے گی  اس سے 2600میگا واٹ بجلی تیار ہو گی۔

شیئر: