Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں چاند گرہن

منگل کی رات بیشترعرب ممالک میں چاند گرہن ہوگا۔ اکثر ملکوں میں پوری طرح سے دیکھا جا سکے گا۔
فلکیاتی امور کے بین الاقوامی مرکز کے ڈائریکٹر انجینیئر محمد شوکت عودہ نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ چاند گرہن متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق 10:44 بجے جبکہ سعودی عرب میں 9:44 بجے سے شروع ہوگا۔ ابتدا میں گرہن براہ راست نہیں دیکھا جاسکے گا۔
سعودی عرب میں 11بج کر دو منٹ اور امارات میں شب 12 بج کر دو منٹ پرجزوی چاند گرہن ہوگا۔ اس وقت واضح شکل میں نظر آئے گا۔
چاند گرہن 12بج کر 31 منٹ پر مملکت میں اور ایک بج کر 31 منٹ پر امارات میں نقطہ عروج کو پہنچ جائے گا۔

جزوی چاند گرہن مملکت میں شب دو بجے اور امارات میں تین بجے ختم ہو گا جبکہ امارا ت میں چار بجے چاند گرہن مکمل طور پرختم ہوجائے گا۔
جزوی چاند گرہن کا دورانیہ دو گھنٹے58 منٹ ہوگا۔ چاند گرہن کا مکمل دورانیہ پانچ گھنٹے 34منٹ ہوگا۔
مسجد الحرام میں چاند گرہن کی نماز منگل اور بدھ کی درمیانی شب 11بجے امام شیخ ڈاکٹر عبداللہ الجھنی پڑھائیں گے جبکہ مسجد نبوی میں امام شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی امامت کریں گے ۔
عودہ نے مزید بتایا کہ مغربی اور وسطی ایشیا، افریقہ اور یورپی ممالک میں بھی چاند گرہن کا منظر دیکھا جاسکے گا۔ شمالی امریکہ میں ممکن نہیں ہوگا۔ البتہ جنوبی امریکہ کے لوگ چاند گرہن کا آخری مرحلہ دیکھ سکیں گے۔
الشرق الاوسط اور سبق ویب سائٹ کے مطابق محمد شوکت عودہ نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ جزوی چاند گرہن 28اکتوبر 2023 کو عرب ممالک میں دیکھا جائے گا جبکہ عرب دنیا میں مکمل چاند گرہن سات ستمبر 2025کو ہوگا۔

شیئر: