Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے شام اور کویتی وزرائے خارجہ کے رابطے

خطے کے دیگر ملکوں پر ایرانی حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی )
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو شامی ہم منصب اسعد الشیبانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں جاری خطرناک کشیدگی پر بات کی، مملکت اور خطے کے دیگر ملکوں پر ایرانی حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے اپنی سرزمین، شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کےلیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جانے کے حوالے سے عرب کے حق کی بھی توثیق کی۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فونک رابطے میں کویت اور خطے کے دوسرے ملکوں پر ایران کے حملے کی مذمت کی۔
سعودی وزیرخارجہ نے کویت کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اورکویت  کی جانب سے کسی بھی اقدام میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: