Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القصیم میں انگورمیلہ: سعودی اورغیر ملکی شائقین کی بھرپور دلچسپی

الصلبیہ کے انگور خریدنے کے لیے سعودی اور غیر ملکی شائقین کی بڑی تعداد میلے میں پہنچ گئی ہے فوٹو سبق نیوز
القوارہ کی بلدیہ نے حائل القصیم روڈ پرچھٹے انگور میلے کا افتتاح کردیا، جہاں الصلبیہ کے انگور خریدنے کے لیے سعودی اور غیر ملکی شائقین کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے میں 32اسٹال لگائے گئے ہیں۔ انگوروں کے علاوہ مختلف قسم کی سرگرمیاں شائقین کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
یہاں ایک طرف تو انگور کے گچھے دعوت نظارہ دے رہے ہیں تو دوسری جانب انگور کے مشروبات فروخت کیے جارہے ہیں۔ تیسری جانب اسٹیج ڈرامے، تفریحی پروگرام اور نغموں کی محفلیں بھی سجی ہوئی ہیں۔

نمائش میں انگور کے علاوہ سٹالوں پر گھریلو ا شیا، جوس، کھانے پینے کی چیزیں پیش کی جارہی ہیں۔ فوٹو سبق نیوز

القوارہ بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر ماجد السالم نے بتایا کہ انگور میلہ ہمارے یہاں بیحد مقبول ہے۔اس کے علاوہ کھجوروں، انار، اسٹرابری کے میلے بھی لگائے جاتے ہیں۔ ان میلوں سے یہاں کے باشندوں کی معاشی حالت بہتر ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر قصیم کا یہ کہنا بجا ہے کہ’یہ صوبہ قدرتی نعمتوں کا خزانہ ہے‘۔
ماجد السالم نے مزید کہا کہ انگوروں کے میلے سے اقتصادی فوائد حاصل ہورہے ہیں۔ اس سے قصیم کے لڑکوں اور لڑکیوں کو کھیتی باڑی میں روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔اس کی بدولت داخلی سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہورہا ہے۔
 اس نمائش میں سٹالوں پر گھریلو ا شیا، جوس، کھانے پینے کی چیزیں پیش کی جارہی ہیں۔ ہنر مند، فنکار اورمزاحیہ اداکار اپنے فن کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں