Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرِ احمر میں امریکہ ، مصر اور امارات کی مشترکہ مشقیں

۔سعودی عرب مبصر کے طور پر مشقوں میں شرکت کر رہا ہے ۔
مصر ، امریکہ اور متحدہ عرب امارات نے پیر کو بحرِ احمر میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ۔سعودی عرب مبصر کے طور پر مشقوں میں شرکت کر رہا ہے ۔
 روسی خبر رساں ادارے آرٹی کے مطابق مصر کے فوجی ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ مشقوں میں تارپیڈو ، میزائل لانچرز ، بارودی سرنگیں صاف کرنیوالے جہاز اور مصر و امریکہ کی بحری افواج کے اسپیشل دستے شرکت کر رہے ہیں ۔ 
ایف 16ساخت کے لڑاکا طیارے مشقوں میں شامل ہیں۔ان کا اہم مقصد سمندر میں دھماکہ خیز اشیاءہٹانا اور بارودی سرنگوں کے انسداد کی منصوبہ بندی اور آپریشن ہے۔
مشقوں کے آغاز پر تینوں ممالک کی افواج کے دستوں کا تعارف کرایا گیا۔مشقوں کے مقاصد بیان کئے گئے ۔ 
مصری افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مصر کے فوجی دستوں نے مشکوک جہاز کے خلاف آپریشن کی مشق شروع کر دی ۔ اس کامقصد علاقے کے سمندر میں امن و استحکام کو یقینی بنانا جدید ترین جنگی نظام سے واقفیت حاصل کرنا ، تجربات کا تبادلہ اور مہارتوں کو چمکانا ہے ۔
العین الاخباریہ کے مطابق مشقوں میں فرانس اور مصر کے 2تارپیڈو شامل ہیں ۔مشقوں کو عقاب کی سلامی 2019ءکا نام دیا گیا ہے ۔ 
 

شیئر: