Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کی  غیر ملکی بیوی فیس سے مستثنیٰ

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی اور سعودی خاتون کا غیر ملکی شوہر ماہانہ فیس سے مستثنیٰ ہیں البتہ غیر ملکی بیوی کے والدین اور اولاد اسی طرح غیر ملکی شوہر کے والدین اور اولاد کو اس سے استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔
 محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر پر استفسار کیا گیا تھا کہ کیا سعودی شہری کی بیوی پر ماہانہ فیس مقرر ہے یا وہ اس سے مستثنیٰ ہے ۔ محکمہ پاسپورٹ نے  جواب میں بتایا کہ سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی اور سعودی خاتون کا غیر ملکی شوہر ایسی صورت میں ماہانہ فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔البتہ ان کے ہمراہ والدین اور اولاد کو اس سے استثنیٰ نہیں ہو گا ۔ ان پر یہ فیس لاگو ہو گی ۔
دریں اثناء وزارت صحت  کے مطابق سعودی شہری کی غیر ملکی بیوی کو صحت خدمات مفت مہیا ہوں گی ۔البتہ دانتوں کا علاج ، زچگی ، بانجھ پن ، ہڈیوں کے گودے کی پیوند کاری ، اعضاء کی پیوند کاری پر فیس وصول کی جائے گی ۔

شیئر: