ریڈ سی فلم فیسٹیول میں پسندیدہ فنکاروں سے ملنے اور آٹو گراف لینے کا موقع
فینز زون‘ مخصوص کیا گیا ہے جو ْ’ریڈ کارپٹ‘ کے ساتھ بنایا جائے گا۔ (فوٹو: اخبار 24)
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول انتظامیہ کا کہنا ہے’ فیسٹیول کا پانچواں ایڈیشن جدہ تاریخیہ میں 4 دسمبر کو شروع ہوکر 13 دسمبر تک جاری رہے گا۔‘
اخبار 24 کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اس سال ’ فینز زون‘ مخصوص کیا گیا ہے جو ْ’ریڈ کارپٹ‘ کے ساتھ ہی بنایا جائے گا۔
فینز زون میں شائقین سکریننگ کے دوران پسندیدہ فنکار یا فنکارہ کو نہ صرف قریب سے دیکھ سکیں گے بلکہ ان کی تصاویر اور آٹوگراف لینے میں سہولت ہوگی۔
واضح رہے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں مختلف ممالک کی فلم و سینما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف فنکار شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں طویل اور مختصر دورانیے کی فلموں کا مقابلہ بھی نمائش کا حصہ ہوگا۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2019 میں اپنے آغاز سے اب تک ثقافتی مکالمے اور سینمائی دریافت کے لیے بطور ایک پلیٹ فارم کام کر رہا ہے۔
ساتھ ساتھ یہ پلیٹ فارم علاقائی اور بین الاقوامی فلسمازوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے۔
