Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج  آج تیسرے دن کی رمی کریں گے

منٰی میں آج منگل کو حجاج  تیسرے  دن کی رمی کریں گے  تینوں شیطانو ںکو  رمی کرنے کے  بعد حجاج  کی  بڑی تعداد  غروب آفتاب سے قبل مکہ مکرمہ  روانہ  ہوجائے گی ۔ 

انڈونیشیا سے آنے والا حاجیوں کا جوڑا بوڑھی والدہ کو رمی کے لئے سہارا دے کر لے جارہا ہے

تفصیلات کے مطابق  بیرون  و  اندرون مملکت سے آنے والے 24لاکھ سے زائد حجاج تیسرے دن کی  رمی کا آغاز آج زوال آفتاب کے بعد کریں گے۔
 رمی کی آغاز گروپس اورطے شدہ اوقات کار کے  جدول کے مطابق ہوگا۔ منظم انداز میں رمی سے جمرہ میں ہونے    والا غیر معمولی ازدحام نہیں ہوگا۔  جمرہ کے پاس اور پل کی طرف لے جانے والے راستوں میںحج سیکیورٹی فورس کی   بڑی  تعداد کو تعینات کردیا گیا ہے  جو  اس بات کا    خاص خیال رکھیں گے کہ  آنے  والے   راستے سے کسی کو  واپس جانے  نہ  دیا جائے ۔ جمرہ  پر

حج سیکیورٹی فورس رمی جمرات کی فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتی ہے

 اداروں کے اہلکار و ںکی  جانب سے  حجاج کی مسلسل نگرانی جاری ہے جبکہ ہلال احمر کی گشتی  اور مستقل ٹیمیں جمرہ پر  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود ہیں۔
  دوسری  جانب  محکمہ پاسپورٹ نے حج قوانین کی  خلاف ورزی کرنے والے غیر قانونی حاجیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ مشاعر مقدسہ سے پکڑے جانے والے  غیر قانونی حاجیوںکو  قید اور جرمانے کی  سزائیں سنائی  جائیں گی۔  ان میں سے جو غیر ملکی ہوں گے  انہیں سزا کے بعد مملکت سے بیدخلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔جن غیر ملکیوں کو حج قوانین کی خلاف  ورزی پر مملکت

حاصل زندگی سفر کو یادگار بنانے کے لئے قیمتی لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا حاجیوں کے فارغ اوقات کا مشغلہ ہے

سے  بیدخل کیا جائیگا  وہ آئندہ 10سال  کیلئے  بلیک لسٹ ہوجائیں گے۔محکمہ پاسپورٹ نے  واضح کیا ہے کہ غیر قانونی طورپر  حاجیوں کو  ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے  والے ڈرائیوروں کو 6ماہ قید اور50ہزار ریال جرمانے کی  سزا ہوسکتی ہے۔
 

شیئر: