مسجد قبا کی توسیع کا منصوبہ، 66 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی
جمعرات 4 ستمبر 2025 10:12
’یہ مسجد کی سب سے بڑی توسیع ہے جس کے بعد اس کا رقبہ 50 ہزار مربع میٹر سے تجاوز کرے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے منصوبے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد مسجد قبا کی توسیع اور اس کے گرد و نواح کی ترقی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدام مدینہ منورہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
یہ منصوبہ اسلام کی پہلی مسجد کی سب سے بڑی توسیع ہے جس کے بعد مسجد کی گنجائش 66 ہزار سے زائد نمازیوں تک پہنچ جائے گی اور اس کا رقبہ 50 ہزار مربع میٹر سے تجاوز کرے گا تاکہ بڑھتی ہوئی تعداد میں آنے والے زائرین اور نمازیوں کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔
یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کا حصہ ہےجو حرمین شریفین اور اسلامی مقامات کی خدمت کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھتا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے ان کے تاریخی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو مزید بہتر بناتا ہے۔