Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اللومی الحساوی‘ نمائش: لیموں کی صنعت میں جدت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع

لیموں، کجھور کے بعد الاحسا کی اہم زرعی پیداوار ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے الاحسا ریجن میں لیموں کے لیے وقف ’اللومی الحساوی‘ نمائش کو عام لوگوں کی ایک بڑی دیکھنے آ رہی ہے۔ کاروباری شخصیات اور خلیج کی ریاستوں اور مملکت کے سرکاری اہلکار بھی شرکت کر رہے ہیں۔
اس نمائش کا مقصد الاحسا میں لیموں، جو کجھور کے بعد اس گورنریٹ کی کلیدی زرعی پیداوار ہے، اور اس سے بننے والی دیگر پروڈکٹس کو نمایاں کرنا اور متعلقہ صنعتوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس نمائش کا انتظام الاحسا چیمبر نے الاحسا کی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ اس نمائش میں، جو 6 ستمبر تک جاری رہے گی، 73 پویلین ہیں جن میں جدت کے ساتھ لیموں سے بنی چیزیں لوگوں کو دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی نے بتایا ہے اس ایونٹ میں نوجوانوں کے لیے بھی انیشٹِیوز ہیں جبکہ گھریلو صنعتوں کے کاریگریوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے بُوتھ بھی بنائے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس نمائش میں لوگوں کی خصوصی دلچسپی ہے اور وہ اسے دیکھنے کے لیے زیادہ تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔
نمائش میں انٹر ایکٹیو ایونٹس میں کھانا پکانے کا لائیو پلیٹ فارم بھی ہے جہاں مملکت اور خلیجی ممالک کے معروف شیف موجود ہیں۔

حکومتی امداد لیموں کی پیداور کو 122400 ٹن تک بڑھانے میں مدد دے گی (فوٹو: ایس پی اے)

اس کےعلاوہ سیاحوں کے لیے پروگرام اور دستکاری کی ورکشاپس بھی قائم کی گئی ہیں۔
الاحسا کے گورنر شہزادہ سعود بن طلال بن بندر نے 21 اگست کو نمائش کا افتتاح کیا تھا اور گورنریٹ کے مسابقتی فوائد اور سرمایہ کاری کے مواقع کا بالخصوص تذکرہ کیا تھا۔
نمائش میں ریف السعودیہ بھی ’گولڈ سپانسر‘ کے طور پر شریک ہے۔ ریف کے ترجمان ماجد البریکان نے بتایا  پروگرام  کے تحت مشرقی صوبے میں لیموں کے شعبے کو 342000 سعودی ریال دیے گئے ہیں جس سے نواسی کاشتکاروں کو فائدہ پہنچا ہے۔
ریف کے ترجمان کے مطابق یہ امداد لیموں کی پیداور کو 122400 ٹن تک بڑھانے میں مدد دے گی۔

لیموں سے بنی چیزیں لوگوں کو دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ (فوٹو: العربیہ)

 پھلوں کا شعبہ ریف السعودیہ کی توجہ کا اہم مرکز ہے اور اس کا مقصد وژن 2030 کے تحت مقامی زراعت کو متنوع بنانا، کارکردگی کو بہتر کرنا اور خود کفالت میں حصہ ڈالنا ہے۔
ماجد البریکان نے الاحسا کے لیموں کی اہم معاشی قدر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس میں مارکیٹنگ کے مضبوط امکانات ہیں۔
ان کا کہنا تھا’ ریف السودیہ چھوٹے کاشتکاروں کے لیے آلات اور ہنر میں اضافہ کرکے انھیں بااختیار بناتا ہے تاکہ ان کی آمدن بڑھے اور معاشی فوائد بھی زیادہ ہوں۔‘

 

شیئر: