ایتھوپیا میں سعودی طبی ٹیم نے شیر خوار کی جان بچالی
جمعرات 4 ستمبر 2025 10:05
’شیر خوار پیدائش کے وقت گردن میں خطرناک لمفیٹک بگاڑ کے ساتھ پیدا ہوا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
وامی کے جراحی قافلہ کے طبی عملے نے ایتھوپیائی صومالیہ کے علاقے میں 4 روزہ شیرخوار کی جان بچالی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شیر خوار پیدائش کے وقت گردن میں خطرناک لمفیٹک بگاڑ کے ساتھ پیدا ہوا تھا جس سے اُس کی سانس اور زندگی براہِ راست خطرے میں تھی۔
یہ نازک آپریشن ڈاکٹر احمد الفقیہ کی سربراہی میں کیا گیا جوتقریباً 3 گھنٹے جاری رہا۔
یہ کامیابی وامی کے جراحی قافلہ کے عظیم انسانی کردار کی عکاس ہے جو پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں جہاں جدید طبی سہولیات میسر نہیں، خصوصی طبی نگہداشت فراہم کرتی ہے۔