Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوساکا ایکسپو: سعودی عرب 150 سے زیادہ بزنس ایونٹس کی میزبانی کرے گا

بیان میں کہا گیا یہ ایونٹس، 4 ستمبر سے 7 اکتوبر کے درمیان ہوں گے۔(فوٹو: عرب نیوز)
جاپان کے شہر اوساکا  میں جاری ’ایکسپو 2025 ‘ میں سعودی پویلین مختلف ممالک اور تنظیموں سے عالمی شراکت اور تعاون کے فروغ کے لیے 150 سے زیادہ بزنس ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔
منتظیمین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ ایونٹس، 4 ستمبر سے 7 اکتوبر کے درمیان ہوں گے۔ توقع ہے کہ ان سے سٹیک ہولڈرز کے درمیان سرمایہ کاری، سپورٹس، پائیداری اور ترقی پر بات چیت میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
ہر ایونٹ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے جن  میں حکومتی نمائندے اور کاروباری رہنما بھی شریک ہوں گے۔
تعلق کو مضبوط بنانے کے لیے شرکا کی میزبانی کاروباری بات چیت کے لیے موزوں ماحول میں ہو گی۔
اس طرح کے ایونٹس، سٹیک ہولڈرز کو عالمی رابطے استوار کرنے اور سعودی عرب کے پویلین کو بین الاقوامی تعاون کے مرکز کی حیثیت میں دنیا کے سامنے لانے میں مدد دیتے ہیں۔
عرب نیوز نے منتظمین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ماہ منعقد ہونے والے بیشر ایونٹس ایسے ہیں جن کا مقصد سعودی عرب کی قومی شناخت اور عزم ہمت سے بھرپور ترقی ہے، جنھیں سعودی وژن 2030 سےتحریک مل رہی ہے۔

سعودی پویلین میں ایونٹس یوم وطنی کے اثر کو نمایاں کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)

19سے 24 ستمبر کے درمیان سعودی پویلین میں ہونے والے ایونٹس مملکت کے 95 ویں قومی دن کے اثر کو بالخصوص نمایاں کریں گے۔ سعودی عرب میں اس دن کا معروف نام ’یوم الوطنی‘ ہے۔
چار ستمبر سے سعودی پویلین، کاروباری ایونٹس کا انعقاد شروع کرے گا جس کا جاپانی زبان میں ترجمہ براہِ راست دستیاب ہوگا۔
القِدیہ کے تحت چار سے 12 ستمبر تک کئی پینلز میں گفتگو کی جائے گی جن میں ’دا رائز آف ای سپورٹس ایز سے ٹاپ سپورٹ‘ ، ’سعودی ویمن ایز گیمنگ لیڈرز‘ اور ’دا فیوچر آف آرٹ سِٹیز‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ القدیہ پرفارمنگ آرٹس سینٹر کے بارے میں ایک لیکچر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

 ایکسپو میں سعودی پویلین صبح نو سے رات نو بجے تک کھلا رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)

دیگر پینلز میں ’ری ڈیفائننگ پلے‘ پر گفتگو ہوگی جس کا موضوع یہ ہوگا کہ القدیہ کس طرح اختراع کو استعمال کر کے کھیلوں کے مستقبل کو تبدیل کر رہا ہے۔
زیرِ بحث آنے والے مزید موضوعات میں ’انسانی رابطوں کے لیے متحرک ہونے کی ضرورت‘ اور ’القدیہ سٹی کو تشکیل دینے میں عالمی آئی پیز کی طاقت‘ شامل ہیں۔
دا رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹراڈیشنل آرٹس‘ بھی 27 ستمبر کو ایک پینل بحث کا اہتمام کرے گا جس  میں ’سعودی مٹی کی بنی اینٹوں سے روایتی تعمیر کے پائیدار طریقِ عمل‘ پر گفتگو کی جائے گی۔
اوسکا ایکسپو 2025 ‘ میں سعودی پویلین صبح نو بجے سے رات نو بجے تک کھلا رہے گا۔

 

شیئر: