Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ معطلی سے بچ گیا

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے صدر مملکت کو بھیجی گئی پوسٹ کی فوٹیج شیئر کی ۔ 
انڈیا کے زیر کنٹرول کشمیر کی صو رتحال سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ معطلی سے بچ گیا۔ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے صدر پاکستان کا ٹوئٹر اکاونٹ معطل کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔
ٹو ئٹر ٹیم کے ذر یعے صدر عارف علوی کو ملنے والی پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے متعلق شکایت ملی تھی۔ رپورٹ کیے جانیوالے مواد سے متعلق تحقیقات کی گئی تاہم ٹوئٹر کے کسی قواعد یا قابل اطلاق قانون کی خلاف ورزی دیکھنے میں نہیں آئی۔
ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی پوسٹ کی فوٹیج وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کی ۔ 
 ڈاکٹر شیریں مزاری نے لکھا کہ ٹوئٹر واقعی مودی سرکار کا ماوتھ پیس بن گیا ہے۔ٹوئٹر انتظامیہ نے ہمارے صدر کو نوٹس بھیجا جسے مضحکہ خیز ہی کہا جا سکتا ہے۔ 
واضح رہے کہ صدر عارف علوی ایک وڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا ’کرفیو، پابندی ، بلیک آو¿ٹ ، آنسو گیس اور فائرنگ کے باوجود یہ کل سری نگر ہے۔ظلم اور بربریت کی کوئی انتہا انڈیا کے خلاف کشمیریوں کی ناراضی کو دبا نہیں سکتی ۔ وہ ہر قیمت پر آزادی چاہتے ہیں۔ براہ مہربانی اسے ری ٹویٹ کریں اور دنیا کو بتائیں‘۔
 اس سے قبل ٹوئٹر انتظامیہ کی طرف سے کشمیر سے متعلق ٹویٹ کرنے پر وفاقی وزیر مراد سعید کو بھی پوسٹ موصول ہو ئی تھی۔

شیئر: