Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حوثیوں کے ڈرون اور میزائل مار گرائے گئے‘

حوثیوں نے یمن کے علاقے عمران سے سعودی آبادی پر میزائل داغا تھا
عرب اتحاد برائے یمن نے منگل کو بھی حوثیوں کا ڈرون اور میزائل حملے ناکام بنا دیے ۔
 اتحادی ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے منگل کو صنعاءسے سعودی عرب پر حملے کےلئے ڈرون بھیجا تھا اسے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی اسے روک کر فضا میں تباہ کر دیا گیا۔
سبق ویب کے مطابق المالکی نے اس سے قبل بتایا تھا کہ حوثیوں نے یمن کے علاقے عمران سے سعودی آبادی پر حملے کےلئے میزائل داغا تھا۔اسے عرب اتحاد کے دفاعی نظام نے یمن ہی کے صعدہ علاقے میں مارگرایا ۔

ڈرون ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

ترکی المالکی کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ دہشتگرد حوثی سعودی آبادی اور اس کی سول تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔ ناکام ہو رہے ہیں اور آئندہ بھی ناکامی ہی ان کا نصیب بنے گی۔
المالکی کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد جھڑپوں کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر کئے ہوئے ہیں ۔انتظامات نہایت موثر ہیں ۔اس صورتحال نے حوثیوں کے حلقوں میں مایوسی کی لہر دوڑا دی ہے جس کا اظہار وہ پے درپے ڈرونز اور میزائل حملوں کی صورت میں کر رہے ہیں ۔
 

شیئر: