Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون ٹریفک انشورنس انسپکٹر تعینات

ریاض میں 3ٹریفک حادثات کا جائے وقوعہ پہنچ کر معائنہ کیا۔
سعودی خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا کردارادا کرنے کے مواقع ملنے لگے۔ ٹریفک حادثات کی نگران انشورنس کمپنی ”نجم“ نے سعودی خاتون کو ٹریفک انشورنس انسپکٹر تعینات کر دیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ’نجم‘ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد السلیمان نے میڈیا کو بتایا کہ انسپکٹر خاتون نے ریاض میں تین ٹریفک حادثات کا جائے وقوعہ پہنچ کر معائنہ کیا۔ ’سعودی خاتون انسپکٹر نے خالد بن ولید روڈ اور کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاں ٹریفک حادثات پیش آئے تھے، کی کامیابی سے نگرانی کی۔‘
سعودی خواتین محکمہ ٹریفک سے ڈرائیونگ اسکول میں ٹریننگ دینے کیلئے تعینات تھیں۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی خاتون کو فیلڈ میں ٹریفک مسائل حل کرنے کا موقع دیا گیا ہو۔
 ڈاکٹر محمدالسلیمان نے بتایا کہ نجم کمپنی خواتین کو اپنا فرض احسن انداز میں انجام دینے کا موقع فراہم کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ کمپنی کو یقین ہے کہ خواتین سماجی و اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہیں۔ ان کی بدولت ملک مزید ترقی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجم سعودی وژن 2030 کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اپنے عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ریاست کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے۔
 نجم کمپنی نے خواتین انشورنس انسپکڑوں کے لیے تربیتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا تھا۔

شیئر: