Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میزائل ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ

عرب اتحاد کے دفاعی نظام نے ڈرون حملے کی کوشش بھی ناکام بنا دی ۔
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثیوں نے منگل کو نجران پر میزائل حملہ کیا تھا۔سعودی فضائیہ نے تینوں بیلسٹک میزائل نشانے پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دئے۔
 ا س سے قبل ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں نے یمن کے علاقے ’عمران‘ سے سعودی عرب پر ڈرون حملے کی کوشش کی تھی۔ عرب اتحاد کے دفاعی نظام نے یہ کوشش بھی ناکام بنا دی ۔
سعودی میڈیا کے مطابق  کرنل ترکی لمالکی نے بتایا کہ ایران کی شہ پر حوثی دہشتگرد مسلسل ڈرونز اور بیلسٹک میزائل کے حملے کر رہے ہیں۔سارے حملے ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد حوثیوں کے میزائل اور ڈرون سے بچاﺅ کی مضبوط تدابیر کئے ہوئے ہیں۔

میزائل اور ڈرون سے بچاﺅ کئے ہوئے ہیں۔کرنل ترکی لمالکی

 اتحادی ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی حوثیوں نے مملکت میں شہریوں اور سول تنصیبات پر حملوں کی کوشش کی تھی۔انکا اصل ہدف یہی ہے کہ شہریوں کو جانی مالی نقصان پہنچا کر کھلبلی پیدا کریںاور میڈیا کے ذریعے رائے عامہ کے سامنے اپنی فتح کے جھنڈے گاڑیں۔انکا یہ خواب ماضی میں پورا ہوا ہے اور نہ آج شرمندہ تعبیر ہو سکا ہے اور نہ آئندہ ہو گا ۔حوثیوں کے یہ حملے بین الاقوامی انسانی قانون کے سراسر منافی ہیں۔
 واضح رہے کہ عرب اتحاد نے اس سے قبل جازان اور نجران ہوائی اڈوں پر حوثیوں کا بڑا ڈرون حملہ ناکام بنایا تھا۔14ڈرونز جو ہوائی اڈے اور شہریوں پر حملے کیلئے بھیجے گئے تھے،تباہ کردیئے گئے۔
 

شیئر: