Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے عمرہ سیزن میں ایک کروڑ افرادآئیں گے ،سعودی کابینہ 

نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ قصرالسلام میں ہوا ۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدارت کی ۔کابینہ نے توقع ظاہر کی کہ اس سال نئے سیزن میں ایک کروڑ فرزندان اسلام عمرہ پر آئیں گے ۔
نئے عمرہ سیزن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔کابینہ نے کامیاب حج سیزن کے بعد عمرہ اور زیارت پر آنیوالوں کا خیر مقدم بھی کیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ میں مشرق وسطیٰ اور عالمی حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں پیش کی گئیں۔کابینہ نے آرزو ظاہر کی کہ کاش نیا ہجری سال بحرانوں کے خاتمے کی نوید لائے۔مسلمان اتحاد و اتفاق سے کام لیں ۔پراگندہ شیرازہ جمع ہو ۔نیا سال سب کےلئے خیر و برکت کا سال ثابت ہو ۔ سارے جہاں میں امن و استحکام کا دور دورہ ہو ۔

سعودی کابینہ نے حوثیوں کی مذمت سے متعلق  سلامتی کونسل کی قرار داد کا خیر مقدم کیا۔

سعودی کابینہ نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر تمام طلبہ و طالبات کےلئے کامیابی کی آرزو کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے اور اساتذہ سعودی وژن 2030ءکے اہداف کی تکمیل میں سرخرو ہوں ۔ 
سعودی کابینہ نے 12قرار دادیں منظور کیں۔نائیجر کے ساتھ تحویل مجرمین ، افغانستان کے ساتھ منشیات کے غیر قانونی دھندے کے انسداد ، اقوام متحدہ کے ساتھ بد عنوانی کے سدِ باب کےلئے معاہدوں کے اختیار تفویض کئے۔
کابینہ نے دہشتگردانہ حملوں پر ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی مذمت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کا خیر مقدم کیا۔
 

شیئر: