Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان میں پہلی خاتون وزیر خارجہ کون؟

اسماءعبداللہ سفارتکار ہیں۔ معزول صدر عمر البشیر نے سبکدوش کر دیا تھا۔
سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے اپنی کابینہ کے وزراءکے ناموں کا اعلان کر دیا۔
سوڈانی فوج اورحریت پسند جماعتوں نے وزراءکے ناموں کی منظوری دیدی۔
سوڈان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون اسماء محمد عبداللہ کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے ۔کابینہ میں انتصار الزین صغیرون کو اعلیٰ تعلیم ،لینا الشیخ کو سماجی بہبود اور ولا البوشی کو نوجوانوں اور کھیلوں کا وزیر مقرر کیا گیاہے ۔
الشرق الاوسط کے مطابق کابینہ 19وزراء، ایک وزیر مملکت اور سپریم کونسل کے سربراہ پر مشتمل ہے ۔
نئی حکومت 3سال کے لئے تشکیل دی گئی ہے ۔اسکے بعد انتخابات ہوں گے ۔نئی حکومت سوڈانی فوج اور حریت پسند جماعتوں کے درمیان اقتدار کی تقسیم کے معاہدے کا نتیجہ ہے ۔
اسماءعبداللہ پیشہ ور سفارتکار ہیں ۔گزشتہ صدی کے 8ویں عشرے میں سفارتکار رہ چکی ہیں۔وہ ناروے میں سوڈانی سفارتخانہ میں سفارتکار کے طور پر کام کر رہی تھیں۔معزول صدر عمر البشیر نے برسر اقتدار آنے پر انہیں ان کے منصب سے سبکدوش کر دیا تھا۔

 وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی کابینہ 19وزراء، ایک وزیر مملکت  پر مشتمل ہے ۔

 اسماءعبداللہ کا شمار سوڈان کی ان خواتین میں ہوتا ہے جو شروع ہی سے سفارتی دنیا سے جڑی ہیں۔عمر البشیر نے جون 1989میں ایک قانون بنایا تھا جس کا مقصد نئی حکومت سے غیر وابستہ عہدیداروں سے چھٹکارا حاصل کرنا تھا ۔ اسماءعبداللہ اس قانون کی زر میں آنیوالی پہلی خاتون تھیں۔
اسماءعبداللہ کو مفادِ عامہ قانون کے تحت وزارت خارجہ سے ہٹایا گیا تھا ۔ وہ دفتر خارجہ میں کئی عہدوں سے گزرتے ہوئے بااختیار وزیر کے منصب تک پہنچی تھیں۔ دفتر خارجہ میں امریکی امور کی نائب ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔ بیرون ملک سوڈان کے کئی سفارتخانوں میں بھی تعینات رہیں ۔
سوڈانی سفارتکاروں میں اسماءعبداللہ کا نام بحیثیت خاتون پہلی سفارتکار کے طور پر آتا ہے تاہم ان کے بعد کئی اور خواتین نے بھی دفتر خارجہ میں سفارتی عہدے حاصل کیے۔ ان میں زینب محمد محمود عبدالکریم اورفاطمہ البیلی کے نام قابل ذکر ہیں۔

شیئر: