Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہیپی برتھ ڈے بلاول، آپ امید اور عزم کے ساتھ چمکتے رہیں‘

آج اکتیس سال پہلے 1988 میں بلاول کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو جنرل ضیا کی آمریت کے خلاف تحریک کی رہنمائی کر رہی تھیں۔ 
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی آج اکتیسویں سالگرہ ہے۔ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہزاروں صارفین نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بلاول کو مبارکباد دی۔
ان کی بہن بختاور اور پارٹی رہنماؤں سمیت بلاول کے فالوورز نے ان کو مبارکباد دی، بلکہ کچھ نے تو اس خوشی میں کیک بھی کاٹا۔ 
بلاول کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر ’ہیپی برتھ ڈے بی بی زی‘ اور ’ہیپی برتھ ڈے چیئرمین‘ کے نام سے ہیش ٹیگ بھی بن  گئے۔ 

پیپلز پارٹی کی امریکہ میں سابق سفیر اور سینیٹر شیری رحمان نے بھی بلاول کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا دی کہ وہ امید، ہمت، اور عزم کے ساتھ چمکتے رہیں، اور تبدیلی کی فضا ثابت ہوں جو اس نئی دنیا کی ضرورت ہے۔ 

 

سندھ سے پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے بھی سالگرہ کی مبارک دیتے ہوئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 
 
ٹوئٹر صارف یوسف بادشاہ نے بلاول کو سب سے کم عمر عالمی لیڈر قرار دیتے ہوئے ہیپی برتھ ڈے کہا۔ 

 

ایک اور ٹوئٹر صارف ندا قریشی نے بلاول کو مستقبل کا وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول پاکستان کے تمام حلقوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کو خیر اور ہمیشہ حفاظت میں رہنے کی دعا دی۔

صارف محسن مرزا نے بلاول کو عظیم لیڈر کہتے ہوئے ان کے آئندہ وزیراعطم منتخت ہونے کی خواہش کی۔

 

ٹوئٹر صارف آفتاب میرانی نے بلاول کی بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ اور نانی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔

 

آج اکتیس سال پہلے 1988 میں بلاول کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو جنرل ضیا کی آمریت کے خلاف تحریک کی رہنمائی کر رہی تھیں۔ 

شیئر: