Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی دن پر فضائی ٹکٹیں انتہائی مہنگی

دبئی آنے جانے کا ٹکٹ 9200 ریال تک پہنچ گیا ہے (فوٹو: سبق)
قومی دن کی تعطیلات کے دوران فضائی ٹکٹوں کی قیمت آسمان کو چھونے لگیں۔ مختصر تعطیلات کے دوران سعودی شہری جن ممالک کا سفر کرتے ہیں ان کی ٹکٹوں کی قیمت ناقابل یقین حد تک پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی دن کے موقعے پر سرکاری و نجی دفاتر میں جمعرات سے پیر تک پانچ دن کی تعطیل ہے جس میں بیشتر افراد بیرون ملک کا سفر کرتے ہیں۔ 
زیادہ تر سعودی مختصر چھٹیوں میں دبئی، قاہرہ، شرم الشیخ، مراکش یا پھر سرائیو کا رخ کرتے ہیں۔ ٹکٹ فروخت کرنے والی مختلف ویب سائٹس کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ دبئی آنے جانے کا ٹکٹ 9200 ریال تک پہنچ گیا ہے جبکہ عام دنوں میں یہ دو ہزار ریال کے لگ بھگ ہوتا ہے۔

چھٹیوں میں سعودی شہری دبئی، قاہرہ، شرم الشیخ اور مراکش کا رخ کرتے ہیں۔ (فوٹو: سبق)

اسی طرح جدہ سے قاہرہ ہوتے ہوئے شرم الشیخ آنے جانے کی ٹکٹ پانچ ہزار ریال تک فروخت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ جدہ سے براہ راست شرم الشیخ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔ یہ جدہ سے سب سے قریبی سٹیشن ہے جہاں عام دنوں میں ٹکٹ 15 سو ریال تک فروخت ہوتی ہے۔
مختصر تعطیلات کے لیے سعودی شہری قاہرہ اور مراکش جانا پسند کرتے ہیں۔ قومی دن پر دونوں شہروں کی ٹکٹ پانچ ہزار ریال تک فروخت ہو رہی ہیں تاہم مراکش کی براہ راست ٹکٹس دستیاب نہیں۔ 
سرائیو سعودیوں کے لیے نیا سیاحتی سٹیشن ہے جہاں سستی سیاحت کی جاسکتی ہے۔
سعودی سیاح ترکی کے متبادل کے طور پر سرائیو جانے لگے ہیں لیکن قومی دن کی تعطیلات کے دوران سرائیو کی ٹکٹ سات ہزار ریال تک بک ہو رہی ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں